رحمان بابا ایکسپریس پھاٹک پر پھنسے ڈمپر سے جاٹکرائی ٹرین انجن اورڈمپرتباہ،ٹرین کے ڈرائیور سمیت 4 افرادزخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ گوجرہ کے چک 94 ج ب کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس پھاٹک پر پھنسے ریت سے لوڈ ڈمپر سے جا ٹکرائی حادثے میں ٹرین کا انجن تباہ ہو کر پٹری سے نیچے اتر گیا ڈمپر بھی مکمل تباہ جبکہ ٹرین کا ڈرائیور کاشف،اسسٹنٹ ڈرائیور نبیل 2 مسافر عمران اور ریاض شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹرین کو کاٹ کر نکالا گیا اور طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر نعمان ڈوگر موقع پر پہنچ گئے ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں