سانحہ9مئی، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیس کی سماعت آج

سپریم کورٹ آئینی بینچ آج سانحہ 9 مئی، فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں اور 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق درخواستیں کی سماعت کرے گا۔ مقدمات کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سینیر صحافی ارشد شریف قتل از خودنوٹس کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ مٹھی اسپتال سندھ میں بچوں کی اموات کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔