سینیٹ کے نئے ارکان سے کون حلف لے گا،معاملہ زرداری کی میز تک پہنچ گیا

نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری کا معاملہ

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے سے متعلق مراسلہ پارلیمانی امور کو ارسال کردیا،ذرائع

سینیٹ اجلاس 5 اپریل بروز جمعہ طلب کرنے کی سمری ارسال،ذرائع

نومنتخب سینٹرز سے حلف لینے کیلئے پرائیزاڈنگ افسر کی تعیناتی کے لیے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال،ذرائع

چیئرمین سینیٹ کا عہدہ اسپیکر پیٹرن پر نہ ہونے کے باعث ایوان بالاء غیر فعال ہے

نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری کیلئے پرزائڈنگ افسر کی تعیناتی آئینی تقاضہ ہے،ذرائع سیکرٹریٹ

پرزائڈنگ افسر ہی نئے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرائیں گے،ذرائع سیکرٹریٹ

خیبرپختوانخوا میں سینیٹ انتخاب ملتوی ہونے کی صورت میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا چھناؤ عید کے بعد ہوگا،ذرائع

سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے

اگلے مرحلے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا