کراچی میں 4 مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 زخمی سمیت 7 ڈاکو گرفتار

میں

کراچی کے مختلف علاقوں چار مبینہ پولیس مقابلوں میں چھ زخمی سمیت سات ڈاکو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا

رات گئے مختلف علاقوں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چھ زخمی سمیت سات ڈاکو گرفتار کرلئے گئے ۔۔۔ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ملزمان کی شناخت حماد اور خرم کے نام سے ہوئی ادھر جمشید کوارٹر میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو پکڑے گئے جبکہ ایف بی ایریا بلاک گیارہ اور گلشن اقبال میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکووں کوپولیس نے گرفت میں لے لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔