”. ۔۔۔ سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا جانب سے لائن لاسز اور اووبلنگ کے معاملہ پر پاور ڈویژن نے غیر تسئلی بخش کارکردگی والے افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا وزیر توانائی اویس لغاری نے غیر تسلی بخش کارکردگی کی حامل کمپنیوں کی مینیجمنٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی میں بہتری لانے اور افسران پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کر دی
،،، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا جس میں تمام ڈسکوز کے بورڈز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی اجلاس میں جولائی اوراگست کے مہینوں میں لائن لاسز اور بلوں کی وصولی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر توانائی نے غیر تسلی بخش کارکردگی کی حامل کمپنیوں کی مینیجمنٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا پاور ڈویژن کے مطابق اجلاس مں غیر تسلی بخش کمپنیوں کے افسران کے خلاف سخت انتظامی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں ڈسکوز چیئرمین اور سی ای اوز نے کمپنیز کی صورتحال، اقدامات اور مسائل پر بریفنگ دی وزیر توانائی نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی، ریکوریز میں بہتری کے لئے مزید فعال حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہےبہتر حکمت عملی سے کمپنیز کے مالی حالات کو بہتر کیا جا سکے گا،اجلاس میں ڈسکوز کی کارکردگی کا ہر ماہ جائزہ اجلاس کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر بذات خود ڈسکوز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے