اسلام آباد
ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط لکھنے کا معاملہ
سنی اتحاد کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک التوا جمع کروانے کا فیصلہ
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے تمام ایم ایز کے دستخط سے تحریک التوا جمع ہو گی
قومی اسمبلی کے 2007 کے قواعد و ضوابط کے اصول 109 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیتے ہیں ۔متن
چھ ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط کے باعث پیدا ہوئی صورتحال کے باعث ایوان کی معمول کی کاروائی معطل کی جائے ۔متن
ملک کے انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے عدالتی امور میں مداخلت کے بعد صورتحال خراب ہوئی ۔متن
آئین کے دیباچے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔متن
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی نکشافات سے ظاہر ہوتا ہے ریاست اور حکومت عدلیہ کی آزادی، تحفظ میں ناکام رہی۔متن
انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے ۔متن
بانی تحریک انصاف سمیت ہزاروں لوگ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کرنے پر آج جیلوں میں ہیں۔ متن
اس معاملے کی شفاف تحقیقات، عدلیہ کی آزادی ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قومی اسمبلی کے ایوان میں سنجیدہ بحث کی جائے۔ متن
تحریک التوا پر ایم این اے عامر ڈوگر اور علی محمد خان نے دستخط بھی کر دیے