مشترکہ ٹیموں نے آپریشن کے دوران ایونیو ون میں خسرہ نمبر805پر تین کنال رقبے پرمحیط غیرقانونی باؤنڈری والز مسمار کر دی۔
ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں سے تجاوزات ختم کیں۔مویشیوں کا انخلاء کیا۔
ایونیوون اور جوبلی ٹاؤن کے مختلف بلاکس سے تجاوزات ہٹا دیں،بھینسوں کے غیرقانونی باڑے اور شیڈز مسمار کر دیئے گئے۔
ایل ڈی اے اور ایم سی ایل ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک درجن سے مویشیوں کو کارپوریشن کے حوالے کر دیا۔
آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اسد اللہ چیمہ نے کی۔