پنجاب کے بڑے شہروں کو آپس میں ملانے والیپانچ ایکسپریس ویز پر تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ

پانچ ایکسپریس ویز کو 139.5ارب کی لاگت سے بنایا جائے گا. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

ایکسپریس ویز کو موٹرویز کے ساتھ لنک کیا جائے گا. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

بہاول پور این 5 تا جنگڑَا شرقی انٹر چینج تک 42 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 13 ارب سے بنائی جائے گی. ملک صہیب احمد بھرتھ

ملتان تا وہاڑی 93 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 26.50 ارب سے بنے گی. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

چچہ وطنی تا پیر محل، شورکوٹ تا گڑھ مہاراجہ، چوک اعظم تا لیہ 199 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 66 ارب سے بنے گی. ملک صہیب احمد بھرتھ

ساہیوال تا سمندری انٹرچینچ 57 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 23 ارب سے بنے گی. ملک صہیب احمد بھرتھ

فیصل آباد چنیوٹ، سرگودھا کمال پور انٹرچینچ تاتحصیل چوک چنیوٹ 24 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 11 ارب سے بنے گی. ملک صہیب احمد بھرتھ

بہاول پور، ملتان، وہاڑی، چچہ وطنی، پیر محل، شورکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، لیہ کے لاکھوں لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی. ملک صہیب احمد بھرتھ

مجموعی طور پر پانچ ایکسپریس ویز 416.2 کلومیٹر لمبی ہونگی. ملک صہیب احمد بھرتھ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ان ایکسپریس ویز کی تعمیر کے لیے پہلے سے منظوری دے چکی ہیں. ملک صہیب احمد بھرتھ