عاطف خان ،میجر(ر) طاہر صادق وکلا کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش
درخواست ضمانتوں پر سماعت ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے کی
عدالت نے سابق صوبائی وزیر عاطف خان اور میجر(ر)طاہر صادق کی عبوری ضمانت منظور کرلی
اس مقدمے میں شریک 5 ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو چکی،وکیل عاطف خان
اس وقت جج کون تھا ،جج راجہ جواد عباس کا وکیل سے استفسار
اس وقت جج ابو الحسنات ذولقرنین تھے، وکیل عاطف خان
میں اے ٹی سی کا ڈیوٹی جج نہیں انتظار کر لیتے ہیں ضمانت پر دلائل ابو الحسنات ذولقرنین ہی سنیں گے ،جج راجہ جواد عباس
جج ابو الحسنات ذولقرنین تو 2 ماہ کی رخصت پر ہیں پھر عید کے بعد کی کوئی تاریخ دیں ،وکیل عاطف خان
جج کی تعیناتی کے لئے سمری گئی ہوئی ہے، عید کے بعد کی تاریخ دے دیتا ہوں، جج راجہ جواد عباس
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی