خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پتنگ بازی پر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائدکر دی گئی، پتنگ کی خریدوفروخت اورتیاری پر بھی پابندی عائد کرتے ہو ئے مراسلہ جاری کر دیا ہے،جاری کر دہ مراسلے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ پابندی کا اطلاق ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے،