وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت، پنجاب پولیس کا پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پتنگ بازوں کے خلاف مہم مزید سخت کرنے کی ہدایت،

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے پتنگ بازی میں ملوث 242 ملزمان گرفتار، 245 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس

ملزمان کے قبضے سے 54 ہزار سے زائد پتنگیں، 800 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد، ترجمان پنجاب پولیس

ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے تحت 3100 سے زائد مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس

پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3233 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان پنجاب پولیس

ملزمان کے قبضے سے 01 لاکھ 63 ہزار سے زائد پتنگیں، 3593 ڈور چرخیاں برآمد، ترجمان پنجاب پولیس

دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں، زیرو ٹالرنس اپنائیں، آئی جی پنجاب

سی پی او لاہور، آر پی اوز ، ڈی پی اوز پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور

پتنگ اور ڈور کے آن لائن کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر بھی قانون سے نہ بچ پائیں، آئی جی پنجاب