پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں خریداری میں خرد برد کا معاملہ
ایف آئی اے نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر پی آئی ڈی افسران کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
انویسٹی گیشن کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے کی سربراہی میں کام کرے گی
انویسٹی گیشن انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شاہد ہوں گے
ایس ایچ او اسفند یار ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے
پی آئی ڈی میں خریداری کمیٹی نے رولز کی خلاف ورزی کئ تھی ۔
رولز کی خلاف ورزی کر کے سرکاری خزانے کو 125 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا
خریداری کمیٹی نے نیوز آپریشن کو بہتر کرنے کے لیے نیے آلات خریدے تھے
مبینہ بی ضابطگی آنے پر ایم ڈی پی آئی ڈی نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھے
ایم ڈی عاصم کھچی کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا