عمرکوٹ میں محبت،امن اور شانتی کا رنگ بھرا تہوار ھولی منانے کے لیے اقلیتی برادری پرجوش، ھولی کے شُب موقع پر عمرکوٹ کی مختلف چوراھوں رات بھر ڈانڈیا ڈانس نے سب کی تِوجہ کھینچ لی،تو صبح ہوتے ہی مخصوص جگہوں پر رنگ برسا کر خوشی کا اظھار کیا گیا مذھبی رسومات کے موقع پر پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں
موسم بہار کی آمد رنگ برنگے پھولوں کی مانِند ہوتی ہے رنگوں سے بھرا امن اور سلامتی کا تہوار ھولی بھی آگیا ،،،ہرسو خوبصورت رنگ ہی رنگ بکھرنے لگے جیسے بہار آگئی۔ ھولی کے تہوار کی مناسبت سے عمرکوٹ میں ھندو برادری نے اپنے ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی اور ھندو عقیدے کے مطابق ھولکا کو جلاکر رنگوں کی بارش کرکے تہوار کا آغاز کردیا جاتا ہے
عمرکوٹ میں مزھبی ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوٸے صوباٸی وزیر تعلیم سید سردار شاھ نے اقلیتی برادری کے ساتھ ڈانڈیا رقص کیا تو ھندو بھاٸیوں نے رنگوں کے بارش کردی۔ ایم پی اے امیر علی شاھ اور ایس پی آصف رضا نے بھی ھولی تہوار میں شرکت کی ساتھ ہی من چلے نوجوانوں نے ڈانڈیا پر رقص کیا اور گربا کھیل کے رنگ لگاکر خوب ہلہ گلا کیا
ھندو برادری کا کہنا ہے ھولی کا تہوار امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے پاکستان میں بابائے قوم کے احکامات کی روشنی میں ہر اقلیتی مذھب سے تعلق رکھنے والے لوگ آزادانہ طریقے سے اپنا تہوار مناتے ہیں ۔۔۔