ملتان میں پتنگ بازی ، پتنگ سازی اور دھاتی ڈور کی خریدوفروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کا حکم

پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی ہے ، پتنگ بازی اور پتنگ سازی والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے ، ریجن میں پتنگ بازی کے خلاف 406 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ، پتنگ بازی ، پتنگ سازی اور دھاتی ڈور کی خرید و فروخت کرنے والے 406 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، ریجن میں 32113 پتنگیں اور 1630 دھاتی ڈوریں برآمد کی گئی ہیں ، ریجن میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے ،