امریکہ کی ترکیہ کو جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری

امریکہ نے ترکیہ کو بلاک ستر ایف سولہ جنگی جیٹ طیارے اور جدید کٹس فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

ترکیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس سلسلے میں اکتوبر 2021میں درخواست کی گئی تھی ۔

امریکی انتظامیہ نے انقرہ کی جانب سے سویڈن کیلئے نیٹو کی رکنیت کی منظوری پر مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد تاخیر کے شکار مسودے کوحتمی شکل دیدی ہے ۔