وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ مریم نوازنےکالا شاہ کاکو کا دورہ کیا۔ انہوں نےزہرہ ہومز مسکن راوی کا افتتاح کیااورمستحق افراد کو 3مرلےکا مفت پلاٹ دینےکےلئےسکیم لانےکا اعلان کیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 100 خاندانوں کوگھروں کےالاٹمنٹ لیٹرزاورچابیاں دیں۔وزیر اعلیٰ کو زہرہ ہومز، مسکن راوی سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پورمیں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیرکیےگئےہیں۔