غزہ میں اسرائیلی ظلم وبربریت کی انتہا ہوگئی، صہیونی فوج کی غزہ سٹی پر بمباری

غزہ میں اسرائیلی ظلم وبربریت کی انتہا ہوگئی۔ صہیونی فوج نےغزہ سٹی پر بمباری کردی۔درجنوں عمارتوں کوملبے کا ڈھیر بنادیا،ہرطرف آگ اوردھواں پھیل گیا۔ فلسطینی ملبے سے زخمیوں اوراپنے پیاروں کی لاشوں کوتلاش کرتے رہے۔ غزہ سٹی میں شہدا کی اکثریت خواتین اوربچوں کی ہے۔اسرائیلی بربریت سے غزہ میں شہدا کی تعداد 45 ہزار 717 ہوگئی ہے۔