وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن نے کہا ہے کہ کراچی میں دھرنا پرامن ہے تو 9 موٹرسائیکلیں کیسے جلیں؟ 8 زخمی اہلکاروں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ دھرنے کے لیے مخصوص جگہ کی پیشکش کی گئی تھی، افسوس ہے سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب کی پیشکش کو ٹھکر ادیا گیا۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مظاہرین کو پرامن طریقے سے ہٹانے کی کوشش جاری ہے۔غیرقانونی کام پر پولیس اور رینجرز ایکشن لے گی۔ مظاہرین سے اپیل ہے کہ جگہ جگہ دھرنوں کو ختم کردیں، عوام کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔