وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں آپریشن گولڈ اسمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی ہیں بانی پی ٹی آئی کو نجات دلانے کےلیے پاکستان کے مفادات کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔ان عناصر کو اسرائیل کی بھرپور حمایت حاصل ہے، صاف ظاہر ہے بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہے، اس اثاثے کے ذریعے وہ واحد اسلامی ایٹمی قوت کو سرنگوں کرنا چاہتے ہیں ۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، ہماری اول و آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔