بابائے قوم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پرقائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شرکت کی ۔ ایف سی نارتھ بلوچستان اور پولیس کےدستے نے سلامی دی۔ قومی ترانےکی دھن بھی پیش کی گئی۔تقریب میں وزرا، ارکان پارلیمنٹ،اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوئے۔