بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب،وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ کی شرکت

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ملکی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔مزار قائد پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجرجنرل افتخار حسن چوہدری اور کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخارنے مزار قائد پر سلامی دی۔ پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔