ملک میں شدید سردی کی لہر،اسلام آباد میں پارہ صفر تک گر سکتا ہے،لاہور میں بارش برس پڑی،کراچی میں سائیبیرین ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

ملک میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔اسلام آباد اورپشاور کاپارہ نقطہ انجماد تک گر سکتا ہے۔

لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعدٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات نےسردی مزید بڑھنےکی پیشگوئی کردی۔سیالکوٹ میں پارہ گرکر4سے 6ڈگری رہنےکاامکان ہے۔

کراچی میں منگل اوربدھ کوسائبیرین ہواؤں کے جھکڑچلیں گے۔35 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چل سکتی ہے ۔رات کادرجہ حرارت 8سے 10 ڈگری کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ملکہ کوہسارمری میں برفباری سے پوری وادی کا حسن مزید نکھرگیا ۔مری میں 2انچ برف پڑی ۔برفباری کو دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد کھنچی چلی آئی۔

اسکردو،گلیات، گانچھےمیں بھی برف سےسفیدی چھاگئی۔ لیہہ منفی 9 کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا۔اسکردو میں پارہ منفی 8تک گر گیا۔

شمالی بلوچستان میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔کوئٹہ میں پارہ منفی 5 تک گرگیا۔قلات میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔