مذاکرات کا باقاعدہ آغاز2 جنوری سے ہوگا،اسدقیصر

بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سینئر ججز کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کمیٹی کے سامنے رکھا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی پہلی بیٹھک کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکراتی نشست میں اپنا موقف پیش کیا، بانی پی ٹی آئی سے باآسانی رابطے اورملاقات کا بھی کہا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز2 جنوری سے ہوگا۔