حکومت اور پی ٹی کی پہلی بڑی بیٹھک، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

مذاکراتی کمیٹی کا اگلااجلاس 2جنوری کو ہوگا،اپوزیشن اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کریگی

حکومت اور پی ٹی کی پہلی بڑی بیٹھک میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔مذاکراتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا۔ اپوزیشن اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اعلامے کے مطابق دونوں کمیٹیوں نے مذاکرات کو مثبت عمل قرار دیا۔اسدقیصر نے آگاہ کیا کچھ ممبران سماعت اور بیرون ملک ہونے کی بنا پر شریک نہ ہوسکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے۔ دونوں کا ایسے بیٹھنا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا، ملک کی معاشی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام سے جڑا ہے۔