یونان کشتی حادثے میں جان بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی یونان کشتی حادثے کے بعد جاں بحق افراد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دھنی خورد کا 22 سالہ نوجوان، سفیر تارڑ،بھی اس بدقسمت کشتی میں سوار تھا۔ اہل خانہ کی امیدیں دم توڑنے کے بعد اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔اس سے قبل ہیلاں کے 6 نوجوان بھی اس حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں 22 سالہ فہد کی غائبانہ نماز جنازہ پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے۔ یہ نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ جا رہے تھے۔ ان کے خاندان غم اور صدمے میں ہیں اور حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔