بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ملاقات نہ ہوسکی۔جیل حکام نے ملاقات کی اجازت نہ دی جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واپس روانہ ہوگئے۔صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینا توہین عدالت ہے۔ حکم عدولی پر عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔کہا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد جعلی حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔وزیراعلیٰ کی تضحیک پورے صوبے کی تضحیک ہے،جعلی حکومت صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے۔گنڈاپور فارم 45 کے وزیراعلیٰ ہیں۔ مریم نواز کی طرح جعلی فارم 47 کے وزیراعلیٰ نہیں ،پھر بھی جعلی وزیراعلی کے حکم پر اصل وزیراعلیٰ کی تضحیک کی جارہی ہے۔