پاکستان میں ہر شہری کی اب ڈیجیٹل شناخت ہوگی

حکومت قومی اسمبلی میں ڈیجیٹل نیشن 2024 بل پیش کرے گی۔قانون سازی پاکستان کو ایک ڈیجیٹل قوم میں تبدیل کرنے میں مدد دے گی۔جس سے ڈیجیٹل سوسائٹی، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل گورننس کو ممکن بنایا جا سکے گا۔بل کے متن کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں آئے گا۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کہتی ہیںنیشنل ڈیجیٹل کمیشن کی سربراہی وزیراعظم کریں گے۔مختلف ادارے ڈیٹا ٹولز اور اہم وزیر حصہ ہوں گے۔حکام کے مطابق، بل کا مقصد شناختی کارڈ، لینڈ ریکارڈ،برتھ سرٹیفکیٹ اور ہیلتھ ریکارڈ کا انتظام کرنے والے محکموں تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔بل میں کسی فرد کی صحت، اثاثوں اور دیگر معاشرتی اشاروں کے بارے میں اعداد و شمار شامل ہوں گے۔نئے نظام کے تحت ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل شناخت بنائی جائے گی۔

نیا ڈیجیٹل آئی ڈی پروگرام متحدہ عرب امارات، بھارت اور ایسٹونیا میں نافذالعمل اقدامات کی طرز پر ہوگا۔