سینیٹر فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ جلد وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوگی،مولانا صاحب کا مسئلہ حل ہوگا۔ایم کیو ایم اور باپ کو نمائندگی ملے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا پی ٹی آئی سے بات چیت سمیت جمہوری معاملات کو جمہوری طریقے سے انجام دیا جائے گا۔ امید کرتا ہوں کہ میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔