سوات میں تھانہ بنڑ کی حدود پیپلزچوک، اباسین مارکیٹ کے قریب منشیات فروش کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ منگلور انسپکٹر رحیم خان شہید اور ہیڈ کانسٹیبل عطاء اللہ شاہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک منشیات فروش ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شریف ولد بنجوٹ منگلور سے ہوئی ہے۔ دوسرے ملزم کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔