توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی، اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے فرد جرم عائد کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا صحت جرم سے انکار، کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا، رواں سال ستمبر میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان جمع کرایا تھا۔