حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں،ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید کردی۔ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا وزیراعظم شہباز شریف کی اسد قیصر سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے تعزیت کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کے لوگ بھی آ رہے ہیں۔ اس دوران اُن کی آپس میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ باضابطہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی پرتشدد واقعات پر شرمندگی کا تو اظہار کرے۔پی ٹی آئی والوں کی کون گارنٹی دے گا۔26ویں آئینی ترمیم پر بھی یہ آخری وقت میں مکرگئے تھے۔