پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 62 فیصد اضافہ

ملک بھر میں کاروں کی فروخت میں 62 فیصد اضافہ ہوگیا۔پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر میں 7 ہزار 909 یونٹس فروخت ہوئے، جس میں نومبر 2023 کی نسبت 3 ہزار 34 یونٹس اضافہ ہوا۔پاما کے مطابق رواں مالی سال 5 ماہ کے دوران پسنجر کاروں کی فروخت 50 فیصد بڑھ گئی۔ جولائی سے نومبر کے دوران 38 ہزار 534 یونٹس فروخت ہوئے۔ گزشتہ مالی سال اس دوران صرف 25 ہزار746 کاریں فروخت کی گئی تھی۔