انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور،بشریٰ بی بی، ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جج طاہر عباس سِپرا نے وارنٹ جاری کیے۔ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمہ درج ہے۔پولیس نے وارنٹ کے اجرا کے لیے عدالت کو درخواست دی تھی۔