اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ بلیوایریا میں ہمارے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، ہم خاموشی سے بیٹھنے والے نہیں ہیں، معصوم لوگوں کو جیل میں رکھا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہلوگوں کو شناختی کارڈ چیک کرکے گرفتار کیا گیا۔