وزیراعظم کی اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا یقینی بنایا جائے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی میں کوئی بے گناہ گرفتار نہ ہو۔


امن وامان کی صورتحال پر اجلاس میںوزیراعظم نے انتشار و فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی کا عمل مؤثر بنا کر ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی کواجازت نہیں دیں گے کہ انتشار پھیلا کر مستحکم ہوتی معیشت سبوتاژ کرے۔ فساد پھیلانے والوں کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں۔