وزیراعلی پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری ، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر ، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر اعلی مریم نواز کے ہمراہ ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف بیجنگ ، شنگھائی ، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کے وزرا ، اعلی حکام ، ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین میں مختلف ملاقاتیں ، تقاریب ، کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورہ چین کی دعوت دی گئی۔