خیبرپختونخواہ کے وسائل احتجاج پر خرچ ہورہے ہیں،امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا حل خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،ل۔صوبے کے وسائل احتجاج اور دھرنوں پر خرچ ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں کہا کرم میں لاشیں گر رہی تھیں اور علی امین اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف تھے۔ امیر مقام نے کہا کہ تمام مسائل کا حل امن اور مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔