بانی پی ٹی آئی کیخلاف مزید 14 مقدمات درج،مجموعی تعداد76 ہوگئی،رپوٹ عدالت میں پیش

24 نومبر کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں 14 نئی ایف آئی آرز درج کرلی گئیں۔ مجموعی مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی۔ پولیس، نیب اور ایف آئی اے نے تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔ کے پی، سندھ اور بلوچستان کے مقدمات کی رپورٹس بھی عدالت میں جمع کروادی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نورین نیازی کی درخواست نمٹادی۔