پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر، بشارت راجہ سمیت 6پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت یوئی۔سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی ل۔

عدالت نے اسد قیصر،شہرام ترکئی،شہریار آفریدی کو حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت نے صوبائی وزیر فیصل ترکئی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی حفاظتی ضمانت دے دی ۔عدالت نے وفاقی اداروں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے راجہ بشارت کو بھی حفاظتی ضمانت دےدی۔ راجہ بشارت کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر سے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے رکن اقبال آفریدی کو بھی 24دسمبر تک حفاظتی ضمانت دے دی