تحریک انصاف کی دشمنی پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی ادارے یا سیاسی جماعت سے پی پی کی دشمنی نہیں ہے۔

کراچی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی دشمنی پاکستان سے ہے۔ پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اداروں کو متنازع بنانے کی تمام کوشش کی۔پی ٹی آئی لیڈرشپ کے بیانات میں تضاد ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں۔کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔10ہزار افراد کو آئی ٹی کورسز کرائے جارہےہیں۔