وزیر داخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کی ملاقات

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کی دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال پاکستان اور بنگلہ دیش میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ملاقات میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے مابین باکو میں ملاقات انتہائی خوشگوار رہی وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر بنگلہ دیش کا جلد دورہ کروں گا۔دورہ کا مقصد بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ خیر سگالی اور دو طرفہ تعلقات کو مضوط تر بنانا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دیرینہ برادارنہ تعلقات ہیں۔پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہےچیمپینز ٹرافی کے بھر پور انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔جبکہ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بے پناہ پذیرائی اور سپورٹ حاصل ہےبنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ برادرنہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےدونوں ملکوں کے مابین عوامی سطح پر بہترین روابط ہیں۔ پاکستان تعیناتی میرے کیریئر کا بہترین دور ہے، بہت محبت ملی۔ سفارتی برادری میں پاکستان بہترین ڈیوٹی سٹیشن مانا جاتا ہے۔ سپیشل سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی سی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے