آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ نشانہ بازی کی مہارت ایک جوان کاطرہ امتیازہے،نشانہ بازی بنیادی فوج تربیت کامرکزی جزو ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ارمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ اختتام پزیر ہوگئی جس میں مجموعی چیمپین شپ ٹرافی پاکستان ارمی کے حصے میں آئی، وی او آئی ایس پی آر کے مطابق 44 ویں پاکستان ارمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ مقابلے 14 نومبر سے شروع ہو کر 28 نومبر تک جاری رہے، اس کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی جس میں چیف اف ارمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی، ان مقابلوں میں پاکستان ارمی نیوی ایئر فورس سول ارمڈ فورسز رینجر، سندھ پنجاب بلوچستان خیبر پختون خواہ اور سویلینز نے شرکت کی، ارمی چیف اور ایئر چیف مارشل نے مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں کو ایوارڈ اور ٹرافیوں سے نوازا، انٹر سروسز میچز میں پاکستان ارمی نے تین مقابلے جیتے جن میں چیف اف ارمی سٹاف چیف اف نیول سٹاف چیئرمین جوائنٹ چیف اف سٹاف کمیٹی مقابلے شامل ہیں جبکہ پاکستان ایئر فورس نے چیف اف ایئر سٹاف مقابلہ جیتا، ایف ٹی ار ٹیم کی ٹرافی پاکستان ارمی نے لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں جیتی، پاک فوج کے نائک وسیم احمد نے پریزیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج کی ٹرافی جیتی، پاکستان ایئر فورس نے وزیراعظم سکلز ایٹ ارمز بگ بور نیشنل چیلنج کی ٹرافی جیتی جبکہ ازاد کشمیر ریجمنٹ نے انفنٹریز سکاڈ میں پہلا انعام جیتا،شوٹنگ کے سب سے بڑے اعزاز دی ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی پنجاب ریجمنٹ کے سپاہی افتاب احمد نے اپنے نام کیا، بیسٹ شارٹ میچ ٹرافی گروپ دو اور گروپ تین کو لانس محمد عمران اور حوالدار فتح اللہ خان نے جیتا ، ارمی چیف نے مقابلے میں حصہ لینے والے شوٹرز کے ساتھ ملاقات میں ان کی بہترین تربیت اور پیشہ ورانہ سکلز کو سراہا، اس سے قبل جہلم پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا