شام میں بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں سابق صدر بشار الاسد کے مزار کے اندر شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔ وردیوں میں ملبوس مسلح افراد اور سادہ لباس اہلکاربھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اپوزیشن فوسز نے حافظ الاسد کی قبر کے مقام پر رکھے علامتی تابوت کو بھی نذر آتش کردیا۔