شام کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد البشیر کا کہنا ہے کہ تعمیر نو ہمارے لیے بہت مشکل ہے ۔ محمد البشیر نے عالمی برادری سے شام کی تعمیر نو کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا ہمیں اربوں ڈالرز کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس کوئی غیر ملکی کرنسی نہیں۔ خزانے میں صرف شامی کرنسی ہے جس کی مالیت کچھ بھی نہیں۔ ایک امریکی ڈالر سے 35ہزار شامی پاؤنڈز خریدے جا سکتے ہیں۔ معیشت تباہ ہوچکی ہے لاکھوں افراد پناہ گزین کیمپوں میں رہتے ہیں۔ شامی مہاجرین کو واپس لانا،ملک کو متحد کرنا اور معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔