بریکنگ نیوز
عوام پاکستان کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ایک ٹی وی پروگرام میں دونوں فریقوں کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوۓ تجویز دی ہے کہ “کسی تیسرے سیاسی فریق کو اس صورت حال میں intervene کرناپڑے گا تاکہ دونوں فریقوں کو مذاکرات کی table پر بٹھا کر کوئی جامع حل نکالا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ سڑکوں پر کئے جانے والے فیصلوں کے کوئی اچھے نتائج نہیں نکلتے۔ انکا کہنا تھا کہ 8سے10 لوگوں کو اکٹھا بٹھا دیا جائے تو ملک چل سکتا ہے۔آج تین دن سے ملک بند ہے، یہی حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔
جتنے کنٹینر اسللام آباد میں لگا دئیے گئے ہیں اتنے کنٹینرز کسی ساحلی شہر میں نہیں ہوتے۔
اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیں گے تو پھر اپوزیشن یہی کرے گی جو آج ہو رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں ہے جہاں احتجاج کا اعلان ہو اور حکومت خود سارا نظام مفلوج کر دے۔ موجودہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے، انہیں استعفٰی دے کر گھر چلے جانا چاہئے۔