چکوال تحریک اصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لاہور اسلام أباد موٹر وے کو بلکسر اور نیلہ دلہہ انٹر چینج سے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ۔شاہراہیں بند ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وی او تحریک انصاف کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال کے پیش نظر مظاہرین کو پنڈی اسلام أباد میں داخلے سے روکنے کے لیے چکوال کو جڑواں شہروں سے ملانے والی تمام رابطہ سزکیں کنٹینر لگا کر بند کر دی گئیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کے جوان تعینات کر دئے گئے ہیں ۔لاہور اسلام أباد موٹروے کو بلکسر او نیلہ دلہہ انٹر چینج سے کنٹینر رکھ کر ہر قسم کی ٹڑیفک کے لیے بند کر دیا کیا ہے سڑکوں کی بندش سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور گاڑیوں کی لمبی ق
طاریں شاہراہیں کھلنے کی منتظر ہ
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ۔ جہاں روکا گیا وہی بیٹھ کر احتجاج کریں گے، کل احتجاج کی کال فائنل ہے، پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے رابطہ کیا تھا لیکن اب تک جواب نہیں دیا، آج مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایک دو روز میں بریک تھرو کا امکان ہے، میں خود اسلام آباد میں موجود رہوں گا، اسلام آباد میں داخل ہونے کے بعد قافلہ جوائن کروں گا۔۔۔۔
تحریک انصاف کل احتجاج کرے گی یا پھر وزیرداخلہ کی اپیل پر احتجاج موخر ہوجائے گا۔۔۔پی ٹی آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔۔۔ وزیراعلی ہاوس کے پی میں علی امین گنڈا پوراور بیرسٹر گوہر نو بجے بشری بی بی سے رابطہ کر کے فائنل ہدایات لیں گے،،وزیراعلی ہاؤس اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوجائےگا اینکرریڈ 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاوس میں پارٹی رہنماوں کا اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر کےدرمیان فون پر ہونے والی گفتگو زیر بحث آئے گی، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ہاوس میں پارٹی رہنماوں کا اجلاس 9 بجے طلب کر لیا گیا ۔ وزیرداخلہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پارٹی رہنماوں کی پریشانی بڑھنے لگی ۔ اجلاس میں مشاورت بارے سابق صدر عارف علوی کی علیمہ خان سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش ناکام ۔ علیمہ خان وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا فون اٹھا رہی۔ 9 بجے اجلاس میں بشریٰ بی بی سے مشاورت کی جائے گی ۔ سابق صدر عارف علوی کی چئیرمین بیرسٹر گوہر کو پشاور پہنچنے کی درخواست
وزیر اعلیٰ ہاوس پارٹی رہنماوں کا اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر کو فون ۔ وزیر اعلی ہاوس میں پارٹی رہنماوں کا اجلاس 9 بجے طلب وزیرداخلہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے ۔ سابق صدر عارف علوی کی علیمہ خان سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش ناکام ۔
پشاور ۔۔ اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور ۔۔ اتوار کو خیبرپختونخوا سمیت پورے صوبے سے پی ٹی آئی کے قافلے ڈی چوک پہنچیں گے، ترجمان سی ایم پشاور ۔۔ حکومت جتنی بھی روکاوٹیں کھڑی کریں ،عبور کر کے اسلام آباد پہنچنا ہے،ترجمان سی ایم پشاور ۔۔ اس مرتبہ روکاوٹیں ہٹانے کے لیے ہر جلوس کے ساتھ بڑی مشینری لے کر جارہے ہیں، ترجمان سی ایم پشاور ۔۔ ہم سرکاری مشنری استعمال نہیں کریں گے 50 سے زائد پرائیویٹ طور پر ایکسیویٹر اور ہیوی مشنری ساتھ لے جارہے ہیں، ترجمان سی ایم پشاور ۔۔ دھرنے اور احتجاج کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے، قائد کی رہائی تک مسلسل احتجاج جاری رہے گا، ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور ۔۔ شیلنگ کو روکنے کے لیے جدید مشینری حاصل کر لی گئی ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ پشاور ۔۔ آنسو گیس کے باعث ہوا کا رخ موڑنے کرنے لیے انتظامات کر لی گئے ہیں پشاور ۔۔ قافلوں کے ساتھ صرف ریسکیو کی ایمبولینس سروس کی خدمات حاصل کر لیں گئی ہیں،فراز مغل ترجمان سی ایم پشاور ۔۔ ہمارا احتجاج پر امن ہے اور پر امن رہے گا، فراز مغل ترجمان پشاور ۔۔ گزشتہ احتجاج کی طرح اس مرتبہ بھی کارکنوں پر سامنے سے فائرنگ کرنے کا منصوبہ ہے پشاور ۔۔ کارکنوں نے عہد کیا ہے کہ وہ سینے پر گولی کھائیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان سی ایم فراز مغل گذشتہ بار کی طرح اس بار بھی ہمارے کارکنوں پر سیدھی گولی چلانے کا خدشہ لاحق ہے، ترجمان کارکن پرعزم ہیں گولی کھا کر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ترجمان وزیراعلی
وفاقی حکومت نے پشاور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے کو چھچھ کے مقام پر بند کردیا ہے جس کے باعث پشاور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ رات ایک مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 22 نومبر کی رات سے ضروری مرمت کے باعث پشاور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو بند رکھا جائے گا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق اس وقت چھچھ کے مقام پر مرمتی کام جاری ہےجس کی وجہ سے موٹروے کے دونوں اطراف پر آمد ورفت کو روک دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ موٹر وے کو پی ٹی آئی کے کل ہونے والے احتجاج کی وجہ سے بند کیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے ہر حال میں اسلام آباد پہنچے گے۔
بشری بی بی کا احتجاجی فائنل کال میں شرکت نا کرنے کا فیصلہ….احتجاج کو علی امین اور پارٹی لیڈرز لیڈ کریں گے۔ بشری بی بی کا احتجاجی فائنل کال میں شرکت نا کرنے کا فیصلہ احتجاج کو علی امین اور پارٹی لیڈرز لیڈ کریں گے۔۔پارٹی ذرائع بشری بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں۔پارٹی ذرائع انھوں نے صرف بانی چیر مین کا پیغام عوام تک پہنچانا تھا اس لئے منظر پر آئیں تھیں ۔پارٹی ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا کہ بشری بی بی کا حالیہ بیان سچ پر مبنی ہے، انہوں نے بانی ٹی آئی کا پیغام عوام تک پہنچایا ہے جبکہ کل ہونے والے احتجاج میں پی ٹی آئی کی خواتین بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کے اصلی وزیراعظم نے آخری کال دی ہے جتنا وقت لگنا ہے لگے ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے ڈھائی سال سے سر پر کفن باندھ رکھا ہے، کل پی ٹی آئی کا ہر کارکن جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلے گا، اسلحہ، شیل اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ شاندانہ گلزار نے پارا چنار کی صورتحال کی تمام ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی جب بانی کا طویل دھرنا ختم کرنا تھا تو آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ پلان اے، بی، سی اور ڈی موجود ہے، جنوبی اضلاع کے لوگ سی پیک روٹ سے اسلام آباد جائیں گے جبکہ پشاور کے لوگ موٹر وے سے جائیں گے اور موٹر وے کھولنا ہمارے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا 24 نومبر اسلام آباد کے احتجاج کا پلان تیار۔پشاور اور خیبر سے آنے والے قافلے انٹر چینج پر اکھٹے ہونگے ۔چارسدہ ، نوشہرہ اور مردان کے قافلے بھی راستے میں شامل ہونگے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوابی سے مرکزی قافلے کی قیادت کرینگے۔ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں کس مقام پر جمع ہونا ہے یہ ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے موٹر ویز اور شاہراہوں کی بند ش کو وفاق اور پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دے دیا ۔کہا کہ جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹا نگ کانپ رہی ہیں حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا۔ ہم کہہ چکے ہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا لیکن حکومت ملک بلاک کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔
وزیراعلی ہاوس پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی قیادت کے اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونےوالے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کو حکومت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بانی سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے کل ہونے والے احتجاج کے لئے حکمت عملی تیار کرلی کارکنوں کو شلینگ سے بچنے کے لئے ماسک اور پانی ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کل 24 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی ہے جس کے لئے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے حکمت عملی تیار کرکے کارکنوں کو ہدایت جاری کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے کارکنوں کو ممکنہ شلینگ سے بچنے کے لئے ماسک اور پانی کی بوتل ضرور ساتھ رکھنے کی ہدایت دی ہے جبکہ موبائل سروس معطل ہونے صورت میں کارکنان کو واکی ٹاکی یعنی وائرلس سیٹ لانے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کا قافلہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی قیادت میں صوابی پہنچے گا جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں کے کارکنوں کو 12 بجے صوابی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
،،،، پی ٹی آئی کےاسلام آباد میں احتجاجی دھرنا میں شرکت کرنے والے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ،، پاکستان تحریک انصاف کے کوئٹہ سے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لئے جانے والے کارکنوں کی گرفتاری شروع ہوگئی کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے مقام پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں انصاف لائیرز فورم کے علی حسن بگٹی، عمران علوی ودیگر کارکنان شامل ہیں جبکہ بلوچستان حکومت نے رات کے وقت قومی شاہراہ پر ٹرانسپورٹروں کو سفر کرنے سے بھی منع کیا ہے ،،،،