نشتر اسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے دوران متعدد مریضوں کا مبینہ طور پر ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف,


نشتر اسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے دوران متعدد مریضوں کا مبینہ طور پر ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف,ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم نے کہا سیکریننگ کے مزید عمل کے دوران ایچ آئی وی پوزیٹیو کیس آیا,ہم نے معاملے پر مزید انکوائری شروع کردی ہے,انکوائری میں دیکھا جائے گا یہ کس جگہ پر اور کہاں سے ایچ آئی وی پوزیٹیو ہوا یے

وی او

ڈائیلسز کے دوران متعدد مریضوں کے مبینہ طور پر ایڈز میں مبتلا ہونے کے انکشاف پر ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم نے کہا ہمارے پاس مریض کے رجسڑڈ ہونے کے بھی کچھ ایس او پیز ہیں,مریض کی رجسڑیشن کے بعد اسکی پوری سیکریننگ اور سارے ٹیسٹ ہونگے,ہمارے پاس ہیپاٹائٹس اے سی اور ایچ آئی وی کی علیحدہ مشینیں موجود ہیں,سیکریننگ کے بعد فیصلہ کیا جاتا یے کہ مریض کو کس مشین کیطرف لیکر جانا ہے,ہمارے پاس کچھ ایسے مریض رپورٹ ہوئے جو ہمارے پاس ہی رجسڑڈ تھے,ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم کا کہنا تھا رجسڑڈ مریض ہم سے ہی ڈائیلسز کی سہولت لے رہے تھے,سیکریننگ کے مزید عمل کے دوران ایچ آئی وی پوزیٹیو کیس آیا,معاملے پر مزید انکوائری شروع کردی ہے,انکوائری میں دیکھا جائے گا یہ کس جگہ پر اور کہاں سے ایچ آئی وی پوزیٹیو ہوا یے,ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم کا مزید کہنا تھا مریض کبھی کبھار ڈائیلسز کہی اور سے بھی کروالیتے ہیں,کچھ مریض کے ہفتے میں تین بار بھی ڈائیلسز ہوتے ہیں,انکوائری کو مکمل ہونے میں کم از کم ایک ہفتہ لگے گا,انکوائری کے بعد نمبر آف کیسز اور پلس اس پرائمری کیس کو جان سکے گے