نامور سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی طویل علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی طویل علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔ فرقان حیدر نے سٹیج ڈراموں کی دنیا میں معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا۔ ’بکرا قسطوں پر‘، ‘مصیبت در مصیبت’ اور ‘بچاؤ معین اختر’ ان کے بہترین ڈراموں میں شمار ہوتے ہیں۔