پاکستان ٹیلی ویژن کا جدت کی جانب ایک اور قدم …. نئے لوگو اور گرافکس کے ساتھ پی ٹی وی سکرین کا مجموعی انداز مزید پُرکشش ہو گیا
پی ٹی وی میں نئے اینکرز کے ساتھ نئے پروگراموں کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے
پاکستان ٹیلی ویژن کی پیشکش میں نظر آنے والی تبدیلی ادارے میں تکنیکی بہتری کی عکاس ہے
پی ٹی وی نیوز ملک بھر میں اپنے ناظرین کو قومی اور عالمی سطح پر تازہ ترین خبروں سے آگاہ رکھتا ہے
گزشتہ چند سال کے دوران خبروں کی کوریج اور سکوپ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے
مارکیٹ کے موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے پی ٹی وی نے اپنے پروگراموں کو مزید بہتر بنایا ہے
اس مقصد کے لئے مارکیٹ سے نئے اینکرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور نئے پروگرام ایک نئی سکرین اور نئے لوگو کے ساتھ شروع کئے جا رہے ہیں
خبروں کے شعبہ میں نہ صرف مقداری لحاظ سے تبدیلی آئی ہے بلکہ اسلام آباد اور دیگر سینٹرز سے پیشکش کا انداز بھی بدلا ہے
پی ٹی وی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے واقعات، پارلیمنٹ کی کارروائی، حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیاں اور عوامی دلچسپی کے امور کو نمایاں طور پر اجاگر کر رہا ہے
عالمی سطح پر ہونے والے ایونٹس کی زیادہ سے زیادہ کوریج کیلئے پی ٹی وی نیوز نے دنیا کے صف اول کے میڈیا اداروں کے ساتھ معاہدے بھی طے کر رکھے ہیں جو سیٹلائٹ کے ذریعے پی ٹی وی کو دن رات کوریجز فراہم کرتے ہیں
پاکستان ٹیلی ویژن ملکی قیادت اور اہم شخصیات کے بیرون ملک دوروں، عالمی کانفرنسوں اور دیگر اہم ایونٹس کی تمام خبریں بروقت جاری کر رہا ہے
پی ٹی وی ورلڈ کے پروگراموں میں بھی خاص طور پر تبدیلی لائی گئی ہے
عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیہ کو پیش کرنے کے لئے پی ٹی وی ورلڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے
پی ٹی وی کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پی ٹی وی سکرین کو مزید بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے