جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سندھ حکومت کی جانب سے پولیو ورکر کی مالی مدد کی گئی صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینا شیر علی ایم پی اے ندا کھڑو پی پی ایم پی اے شیر محمد مغیری متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ پچاس لاکھ رپئے کا چیک متاثرہ خاتون کے حوالے کیا اس موقعے پر صوبائی وزیر شاہینا شیر علی اور پی پی ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سی ایم سندھ اور فریال ٹالپر کے حکم پر زیادتی کا شکار پولیو ورکر کو پچاس لاکھ کا چیک دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ لیڈی پولیو ورکر کے کیس میں غفلت برتنے والے ایس ایس پی ڈی سی اور ڈی ایچ او کو ہٹایا گیا ہے پیپلز پارٹی اس فیملی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اس کو سرکاری نوکری بھی دی جائیگی شاہینا شیر علی کاکہنا تھا کہ سندھ میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی سخت کی جارہی ہے پولیس کو سخت احکامات جاری کئے ہیں پیپلز پارٹی ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری نے متاثرہ خاتون پولیو ورکر کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا،